بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی،شیبا رانی

بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی،شیبا رانی
بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی،شیبا رانی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر شیبا رانی نے کہا ہے کہ سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں کئی سال سے سٹیج پر ہوں اور صرف منتخب سٹیج ڈراموں میں کررہی ہوں اور ہمیشہ اپنی منفر د پر فارمنس کے ذریعے ہی شہر ت اور عزت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں مقامی تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں اس ڈرامہ میں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے جہاں تک فلم انڈسڑی کا تعلق ہے تو سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیں‘جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے۔

مجھے خوشی ہوگی میں بھی اس ترقی کا حصہ بنوں۔

مزید :

کلچر -