پی ایس ایل کے آفیشل سونگ میں کپتان سر فراز احمد کیوں موجود نہیں؟سوشل میڈ یا پر ہنگامے کے بعد نجم سیٹھی بھی میدان میں آگئے

پی ایس ایل کے آفیشل سونگ میں کپتان سر فراز احمد کیوں موجود نہیں؟سوشل میڈ یا ...
پی ایس ایل کے آفیشل سونگ میں کپتان سر فراز احمد کیوں موجود نہیں؟سوشل میڈ یا پر ہنگامے کے بعد نجم سیٹھی بھی میدان میں آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن بائیس فروری سے شروع ہوگا جبکہ اس سلسلے میں تیاریوں کا کام عروج ہے ،اسی سلسلے میں پاکستان سپر لیگ کا تیسرے ایڈیشن کے لئے آفیشل گانا بھی علی ظفر کی آواز میں ریلیز کردیا گیا جس کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان سرفراز احمد کی موجود نہیں ہیں ، جس کے بعد سوشل اور الیکٹرونک میڈیاپر اس غلطی پر کافی تنقید کی جارہی ہے  تاہم اس حوالے سے  پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

نجم سیٹھی کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ وضاحت کردوں !جب یہ ویڈیو شوٹ کی جارہی تھی تب سرفراز اور دیگر سٹار موجود نہیں تھے ،تاہم ٹیم کی نیوزی لینڈسے واپسی پر ان کو شامل کر لیا جائے گا ،اور اس گانے کافل ورژن بائیس فروری کو دکھایا جائے گا جس میں آپ کو سبھی سٹار نظر آئیں گے۔

خیال رہے یہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کوتاہی سامنے آئی ہو اس سے قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی غیر ملکی ٹیموں کے دوروں کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے ٹکٹوں کی ارزاں قیمتوں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

مزید :

کھیل -