جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز یکم فروری سے ہو گا

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز یکم ...

  

ڈربن(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم فروری سے ہو گا، اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ میزبان پروٹیز نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح کے بعد اب ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے پر نظریں جما لی ہیں جبکہ دوسری جانب آخری ٹیسٹ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کا مورال بھی بلند ہو گیا ہے اور اس کے کھلاڑی ون ڈے سیریز میں پروٹیز چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -