پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کرانے کا فیصلہ

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کرانے کا ...
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کرانے کا فیصلہ

  

لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی میں بھرتی کا عمل کا مزید شفاف بنانے کے لیے گریڈ 11 اور اس سے اوپر تمام گریڈ ز پر بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میںچند سال قبل ہونے والی بھرتیوں میں سامنے آنے والے میرٹ کے مسائل کے بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے میرٹ کی خلاف ورزی کر کے بھرتی ہونے والوں کا اتھارٹی سے نکالا اور میرٹ اور شفافیت کے کلچر کے فروغ دینے کے لیے تمام تر بھرتیوں کی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کرنے کی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کیں تھیں۔پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کو پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ سے اتھارٹی میں تبدیل کیا گیا توپراجیکٹ کے تحت ہونے والی سروس سنٹر آفیشل کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور میرٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے 452سروس سنٹر آفیشلز کے کنٹریکٹ منسوخ کردیے گئے تھے۔وزیر اعلی پنجاب نے سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ آئندہ کی جانے والی بھرتیوں میں سروس سنٹر انچارج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز ، لینڈ ریکارڈ آفیسرز اور سروس سنٹر آفیشلزسمیت 700 خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جو کہ ٹوٹل بھرتیوں کا 60%ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی میرٹ کی بالا دستی اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ مستقبل میں اس طرح کے سکینڈل سے بچنے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مزید کہا کہ بھرتیوں میںحکومت پنجاب کی پالیسی کی مطابق خواتین کا15% کوٹہ بھی یقینی بنایا جائے گا جس سے تعلیم یافتہ خواتین کو روزگار کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر ماہ سٹاف اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کار کردگی کی بنیاد پر رپوٹ مرتب کر رہے ہیں جس سے عملے کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملتی ہے

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -