مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی میں 2 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دوسرے بلے باز

مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی میں 2 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دوسرے بلے باز

  

ویلنگٹن(اے پی پی)نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، گپٹل نے 70 میچز میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 2013 رنز بنا رکھے ہیں، انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، جنہوں نے 1956رنز بنا رکھے تھے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھی نیوزی لینڈ کے ہی برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 71 میچز میں 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -