گراؤنڈ نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے: عزیز الرحمن

گراؤنڈ نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے: عزیز الرحمن

  

اسلام اباد(آن لائن) خیبرایجنسی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر عزیز الرحمن نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرایجنسی میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں اور سکولوں کی گراؤنڈوں میں اجازت لے کر کھیلنا پڑھ رہا ہے اور حکومت کو چاہئے کہ نوجوان نسل کو تفریحی مہیا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان بنانے تاکہ نئی نوجوان نسل کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے مختلف معاشرتی برائیوں سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ویسے بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اگر کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت پر کم بجٹ خرچ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرایجنسی فٹ بال ایسوسی ایشن میں نئی فٹ بال کلبوں اور کھلاڑی کی رجسٹریشن (کل) منگل تک جاری ہے اور جن کلبوں کے عہدیداروں نے ابھی تک اپنے کلب کی رجسٹریشن نہیں کروائی ہے وہ اپنے، اپنے کلبوں کی رجسٹریشن (کل) منگل تک کرواسکتے ہیں اگر کسی کے پاس رجسٹریشن فارم نہیں ہے وہ سیکرٹری اصغر خان آفریدی سے رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -