قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ :تیسرا مرحلہ آج شروع ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ کا تیسرا مرحلہ (آج) پیر سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور پشاورکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں لاہور بیلو کا مقابلہ راولپنڈی سے ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں فیصل آباد اور فاٹا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں 8 ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، کراچی وائٹس، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔