انٹرنیشنل سوکرفٹ سال کپ 16 فروری سے شروع ہوگا

انٹرنیشنل سوکرفٹ سال کپ 16 فروری سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل فٹ سال کپ 16 فروری سے لیاقت جمنازیم اسلام آبادمیں شروع ہوگا، پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں پاکستان، برازیل، آسٹریلیا، نیپال، افغانستان اور ترکی کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو 2گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل 18 فروری کو کھیلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورد نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی اجازت دے دی ہے اور ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور قومی ٹیم کے ٹرائلز آئندہ ہفتے ہونگے جس کی تاریخ کا اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا، قومی ٹیم کی سلیکشن آسٹریلین کوچ دگوسٹینو وینسینزومیرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -