پاکستان جوڈو فیڈریشن 3 کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے ہنگری بھیجے گی

پاکستان جوڈو فیڈریشن 3 کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے ہنگری بھیجے گی

  

اسلام اباد (آن لائن)پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) آئندہ ماہ3کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت کے لئے ہنگری بھیجے گی۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے نام ہنگری آرگنائزر کو بھیج دیئے ہیں۔ پی جے ایف کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کے نام ہنگری میں تربیت کیلئے فائنل کر دیئے ہیں۔پاکستان جوڈو فیڈریشن شاہ حسین شاہ، قیصر خان اور افتخار احمد کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے ہنگری بھجوائے گی۔ جبکہ مدثر علی کو ریزر میں رکھا گیا ہے۔تربیتی پروگرام 2 ماہ پر محیط ہو گا جس میں شرکت کے لئے قومی کھلاڑی20فروری کو ہنگری روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی ہنگری میں آئی جے ایف ٹریننگ کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے اور وہاں پر بین الاقوامی کوچ انہیں بھر پور تربیت دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قیصر خان کو ارجنٹینا میں ہونے والے یوتھ اولمپک 2018ء4 کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیصر خان کو یوتھ اولمپک سے قبل کوالیفائنگ راؤند کو عبورکرنا پڑے گا۔ یوتھ اولمپکس کے لئے کوالیفکیشن راونڈ شروع ہوگئے۔ مسعود احمد خان نے کہاکہ فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ اور افتخار احمد کو جاپان میں ہونے والے 2020ء4 اولمپکس گیمز کیلئے تیارکرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے کوالیفکیشن راؤنڈ اگست کے بعد شروع ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -