آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائز کے مقابلی(کل) سے شروع ہونگے

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائز کے مقابلی(کل) سے شروع ہونگے

  

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائز کے مقابلی(کل) منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے بتایا کہ بوائز کے مقابلے 5 کھیلو ں پر مشتمل ہوں گے جن میں اتھلیٹکس ، فٹ بال، والی بال، کراٹے اور چک وال شامل ہیں۔ یہ مقابلے 2 فروری تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرلز کے مقابلے اختتام پذیر ہو چکے ہیں اور گرلز کی ٹیمیں اپنے، اپنے علاقوں کو رووانہ ہو نا شروع ہو گئی ہیں۔ گرلز کے مقابلے بھی پانچ کھیلوں پر مشتمل تھے جن میں اتھلیٹکس، والی بال، ٹیبل ٹینس، نیٹ بال اور رسہ کشی شامل تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -