نواز شریف کے مظلو میت کے ڈراموں سے عوام اچھی طرح آگاہ ہے،سعدیہ سہیل
لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے مظلو میت ڈراموں سے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں۔ میاں شہباز شریف کے و فا قی تخت کے خوا ب اُن کا اپنا بھائی اسمبلی میں واپسی کا اندیہ دے کر چکنا چور کر رہا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اس لئے تحریک انصاف ایک چور کی مخالفت اور دوسرے کی حمایت نہیں کر سکتی انہوں نے مزید کہاکہ عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ انتخا با ت میں کسی ڈرامے باز کو ووٹ نہیں دینگے دھاندلی کر نے کی کو شش کی گئی تو لیگیو ں کو منہ کی کھاناپڑے گی شہباز اور نواز کا مظلومیت کا ڈرامہ فلا پ ہو چکا ہے گلی گلی محلے محلے مجھے کیو ں نکا لاکی رٹ لگانے والو ں کو عوام انتخابا ت میں سیا ست سے بھی نکا ل دے گی انہوں نے کہا کہ پیر سیا ل صاحب کے گھٹنے پکڑ کر شہباز شریف نے اپنے اقتدار کو بچانے کی کو شش کی مگر اب کو ئی ڈیل یا ڈھیل انہیں نہیں بچا سکتی۔