الیکٹرانک میڈیا کرکٹ ، ٹورنا منٹ کی تیاریاں عور ج پر ، 32ٹیمیں حصہ لیں گی

الیکٹرانک میڈیا کرکٹ ، ٹورنا منٹ کی تیاریاں عور ج پر ، 32ٹیمیں حصہ لیں گی

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی تاریخ کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کے رنگ جمنے میں صرف چند روز باقی ،الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن (ایمرا) لاہور کے زیر انتظام سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تمام میڈیا چینلز کی جانب سے اعلان کردہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئیں،میچوں کے انعقا دکے لئے سبزازار اسٹیڈیم کو بھی بینرز سے سجا دیا گیا،ٹورنا منٹ جیتنے والی ٹیم کیلئے 1لاکھ روپے انعام مقرر جبکہ فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50ہزار انعام دیا جائے گا،میچوں کے شیڈول کے لئے قرعہ اندازی کیلئے سینئر سپورٹس رپورٹر پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں 32ٹیمیں حصہ لیں گی ، صحت مند سرگرمیاں معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خلاف جہاد ہیں جس میں ایمرا پیش پیش ہے ،سیکریٹر ی ایمرا آصف بٹ ،تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسویسی ایشن (ایمرا) کے زیر انتظام یکم فروری 2018کوشروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں چند روز باقی رہ گئے ہیں جس کے لئے تمام میڈیا چینلز کی جانب سے اعلان کردہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ، ایمرا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی کرکٹ ٹیموں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں جس کے بعد میچوں کے شیڈول کے لئے قرعہ اندازی کی جائے گی، ٹورنامنٹ میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے دوسرا انعام 50 ہزار روپے، تیسرا انعام 25 ہزار روپے اور مین آف دی سیریز آنے والوں کو 15 ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ ہر مین آف دی میچ کو ایک ہزار روپے کا کیش انعام دیا جائے گا،تمام میچ سبزہ زار اسٹیڈیم میں کھیلا جائیں گے جس کے لئے اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں میچوں کے حوالے سے تمام ٹیموں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بینرز بھی لگا دیئے ہیں،ایمرا سالانہ ٹورنامنٹ میں تمام میچوں میں حتمی فیصلہ ایمرا کی طرف سے بنائی جانے والے سینئر سپورٹس رپورٹرز پر مشتمل کمیٹی کریں گی ،ٹورنامنٹ کے حوالے سے سیکریٹری ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ جس ملک کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،کھیلیں معاشرے میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں جو کہ برائیوں کے خلاف ایک جہاد ہے، جس کیلئے ہم ہر سال باقاعدگی سے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرایسویسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں ،اس دفعہ ایمرا کے زیر انتظام 32ٹیموں پر مشتمل پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے جس کا اعزاز بھی ہمیں حاصل ہے اور اس کے آنے والے سالوں میں مزید بہتری کی طرف لے جایا گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -