رجسٹریشن برانچ اقبال ٹاؤن ٹاؤٹوں اور پرائیویٹ اہلکاروں کی آماجگاہ بن گئی

رجسٹریشن برانچ اقبال ٹاؤن ٹاؤٹوں اور پرائیویٹ اہلکاروں کی آماجگاہ بن گئی

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)شالیمار زون میں میئر لاہور کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر ملک طارق محمود کا جی ٹی روڈ ،شالیمار لنک روڈ،بھوگیوال روڈ،چمڑا منڈی چوک اور نیو شاد باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،رہائشی علاقوں میں کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،اورنج لائن ٹرین کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمار زون میں میئر لاہور مبشر جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر ملک طارق محمود کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف آپریشن کیا گیا اور روٹ سے ہر قسم کی کچی پکی تجاوزات کو ختم کیا گیا جبکہ شالیمار زون کے مصروف ترین علاقوں جی ٹی روڈ ،شالیمار لنک روڈ،بھوگیوال روڈ،چمڑا منڈی چوک اور نیو شاد باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا گیا اورچار ٹرک سامان قبضہ میں لیا گیا ہے۔ملک طارق محمود کی جانب سے رہائشی علاقوں میں کھلے عام غیر قانونی طور پر کھلی پٹرول ایجنسیز کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اور کھلے عام رہائشی علاقوں میں پٹرول فروخت کرنے والی 7 دکانوں کو سیل کیا گیا۔جبکہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں اور تہہ بازاری کے حوالے سے29 ایف آئی رجسٹرڈ کروائی گئیں اور مجموعی طور پر رواں ماہ پانچ لاکھ اکتیس ہزار ایک سو روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -