کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے،چوہدری سرور

کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے،چوہدری سرور

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)تحر یک انصاف کورکمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کر پٹ سیاستدانوں کا پار لیمنٹ میں تاحیات داخلہ بند کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘عدالت سے نااہل ہونیوالوں کو عوام عام انتخابات میں عوامی عدالت سے فارغ کر دیں گی‘ اب اگر خدانخواستہ حکومت اور پار لیمنٹ مدت پوری نہیں کر یگی تو اسکی ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف (ن) لیگ ہی ہوگی ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملکی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہی ہے آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو بھر شکست دیں گے ۔وہ انتخابی حلقہ شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کورکمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اگر پاکستان سے کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ کر پٹ سیاستدانوں کے پار لیمنٹ میں داخلے کو تاحیات نہ صرف بند کیاجائے بلکہ لوٹی گئی دولت کی پائی پائی بھی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست سمیت ہر شعبے میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے اور جو لوگ ملک میں لوٹ مار کر تے ہیں انکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں اور اب وہ کبھی سیاست کے میدان میں کامیاب نہیں ہوسکتے اور قوم بھی ایسے لوگوں کے حواریوں کو آئندہ عام انتخابات میں مستر دکر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آج بھی آئین وقانون اور جمہوریت کیساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ‘شفاف انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -