کشمیر مذمت سے نہیں ہندو کی مرمت سے ہی آزاد ہوگا، ،عبدالوحید شاہد

کشمیر مذمت سے نہیں ہندو کی مرمت سے ہی آزاد ہوگا، ،عبدالوحید شاہد

  

لاہور(نمائندہ پاکستان) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ حکمران کشمیری عوام کو ان کا آزادی دلانے میں اب تک ناکام رہے ہیں آزادی وعدوں سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے،کشمیر مذمت سے نہیں ہندو کی مرمت سے ہی آزاد ہوگا،بھارت اپنے چہرے پر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے درحقیقت عالمی برادری کو گمراہ کررہاہے،یہ بھارت کی نام نہادجمہوریت ہی ہے کہ وہ پچھلے ستر برسوں سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خوداردیت نہیں دے رہا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کشیری وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر زبردستی قبضہ جماکر دنیا کو دھوکہ دے رہاہے کہ کشمیری اس کے ساتھ ہیں، کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔ ہم کنٹرول لائن اور پاک بھارت سرحد پر بھارت کی جانب سے گولہ باری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -