برآمد کنندگان کی طرز پر تاجروں کیلئے بھی جامع پالیسی تشکیل دی جائے‘ اشرف بھٹی

برآمد کنندگان کی طرز پر تاجروں کیلئے بھی جامع پالیسی تشکیل دی جائے‘ اشرف ...

  

لاہور( پ ر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادرے معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجر وں کے مسائل حل کرنے کی طر ف توجہ دیں،برآمد کنندگان کی طرز پر مقامی تاجروں کیلئے بھی جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود معیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ ود ہولڈنگ ٹیکس، مختلف محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی اور شرح میں بے پناہ اضافے سے کاروباری طبقے کیلئے کاروبا رچلانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ تاجر طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔مطالبہ ہے کہ برآمد کنندگان کی طرز پر مقامی تاجروں کیلئے بھی جامع پالیسی تشکیل دی جائے اوراس میں مختلف مدوں میں رعایتیں دی جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے کئی سالوں سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ تاجرتنظیموں اور متعلقہ محکموں کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسن کا تقرر کیا جائے لیکن ہمارے مطالبے کی شنوائی نہیں ہو سکی جس سے مسائل گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -