یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی تحریک کا سرکردہ لیڈر قتل

یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی تحریک کا سرکردہ لیڈر قتل

  

صنعاء(این این آئی)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کے روز حوثی تحریک کے ایک سرکردہ لیڈر ڈاکٹر راجی حمید الدین کو قتل کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صنعاء کے وسط میں واقع شارع قاہرہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حوثی لیڈر پر فائرنگ کی اور اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈاکٹر راجی حمید الدین حوثی تحریک کے سیاسی ڈیسک کے رکن تھے۔وہ پیشے کے اعتبار سے مدرس تھے اور جامعہ صنعاء میں کلیہ الشریعہ اور قانون میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔

مزید :

عالمی منظر -