محبت میں دھوکا کھانے والی بھارتی لڑکی نے اپنی خودکشی کی ویڈیو بنالی

محبت میں دھوکا کھانے والی بھارتی لڑکی نے اپنی خودکشی کی ویڈیو بنالی

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں گزشتہ دو روز کے دوران اْس لڑکی سے متعلق خبروں کا چرچا ہے جس نے زہر کھا کر اپنی خود کشی کے لمحات وڈیو کلپ میں محفوظ کر لیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے قصبے روہینی میں نیشا دیوی داس نامی لڑکی نکھیل بورکر نامی ایک نوجوان کے ہاتھوں بھینٹ چڑھ گئی۔ بورکر نہ صرف شادی سے متعلق اپنے وعدوں سے مْکر گیا بلکہ اس نے نیشا کو بلیک میل کرنا بھی شروع کر دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں نیشا نے 4 فروری کو مقررہ اپنی شادی سے قبل اپنے موبائل کیمرے کے سامنے بیٹھ کر زہر کھا لیا۔زہر کے کارگر ہونے سے پہلے نیشا نے بنائی گئی وڈیو اپنے سابق محبوب کے موبائل پر بھیج دی تا کہ اسے معلوم ہو سکے کہ نیشا اپنی زندگی کا چراغ اس سنگ دل انسان کی وجہ سے گْل کر رہی ہے۔

نیشا کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اس کی موت کی خبر مقامی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بعد ازاں عالمی میڈیا میں بھی واقعے کی بازگشت پہنچ گئی۔

مزید :

عالمی منظر -