چینی انجینئروں کا کارنامہ ، دو اوور پاس سیکشنوں کو 70منٹ میں گھما دیا

چینی انجینئروں کا کارنامہ ، دو اوور پاس سیکشنوں کو 70منٹ میں گھما دیا

  

گوانگ جو (آئی این پی/زنہوا ) چینی انجینئروں نے جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں دو اوور پاس سیکشنوں کو بیک وقت گھما کر رکھنے کے ذر یعے ہائی وے بلڈنگ میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے، ینگ ہونگ ٹی پل کے دونوں زبردست سیکٹرز کو جن میں سے ہر ایک کا وزن 13500ٹن ہے ،مصروف بیجنگ گوانگ جو ہائی سپیڈ ریلوے ہائی ٹریک کے نیچے 90کا زاویہ بنانے کیلئے آہستہ آہستہ موڑا گیا ، دونوں حصے لمبائی میں 150میٹر اور چوڑائی میں 31.7میٹر ہیں، ماہرین نے دو رویہ پل کے بقیہ حصے کے ساتھ ان دونوں ڈھانچوں کو ملانے کیلئے علی الصبح 60منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

، ینگ ہونگ ٹی پل شان ٹو ۔کنمنگ ہائی وے پر ایک نمایاں پراجیکٹ کے طورپر کام کررہا ہے، شان ٹو کنمنگ ہائی وے ساحلی صوبہ گوانگ ڈونگ کو جنوب مغربی چین میں خشکی میں گھرے ہوئے ینان صوبے سے ملاتی ہے

مزید :

عالمی منظر -