لاہوربھی بلاول بھٹوکے چاہنے والوں کا شہرہے،محمد اشرف

لاہوربھی بلاول بھٹوکے چاہنے والوں کا شہرہے،محمد اشرف

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی لاہورکے سینئرنائب صدرمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قومی خزانہ خالی اورآنے والی نسلوں کومقروض بنانے والا نااہل شخص کہتا ہے میراقصورکیا ہے، کوئی عزت دار آدمی ہوتا تو سیاست چھوڑ کرقوم سے معافی مانگتا مگر وہ ڈھٹائی کے ساتھ سرکاری ملازمین کے جلسوں میں پوچھتا پھررہا ہے کہ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘ ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے خدابخش کالونی میں موچی گیٹ کے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ جڑانوالہ میں پٹواریوں کواکٹھا کرکے چھوٹی سی جلسی کرنے والوں کودکھائیں گے کہ جلسہ کسے کہتے ہیں اورثابت کریں گے کہ صرف سندھ،خیبرپختونخوا ہی نہیں بلکہ لاہوربھی بلاول بھٹوکے چاہنے والوں کا شہرہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل شریف ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے غیرملکی آقاؤں کوخوش کرنے اورانکے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے خلاف عوام کو تحریک پر اکسانے کی سازش کررہے ہیں۔

لیکن مسلسل لوٹ ماراورجھوٹ کیوجہ سے اب لوگوں نے بھی ان کا ساتھ دینا چھوڑدیا ہے لہذا اب وہ جلسوں میں رونے دھونے کے بجائے اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کریں کیونکہ اب ان کے جیل میں جانے کے دن قریب آگئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -