تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے مطالبات تسلیم کیے جائیں:شان علی قادری

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے مطالبات تسلیم کیے جائیں:شان علی قادری

  

لاہور (پ ر)انجمن غلامان مصطفیؐ و قادری فورم کے کارکنان نے لاہور میں شالیمارروڈ پر تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے زیر اہتمام جیل بھرو تحریک کی حمایت اور ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم کے ذمہ داروں کیخلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ختم نبوت حلف حزف کرنیوالوں کو برطرف کرو برطرف کرو درج تھا ۔مظاہرین مطالبہ کررہے تھے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ شائع کی جائے اور ختم نبوت حلف نامہ حزف کرنے کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انجمن غلامان مصطفےٰؐ و قادری فورم محمد شان علی قادری ، حافظ عبد الرافع قادری،محمد حارث عطاری المدنی،حافظ وقاص قادری،محمد صدام حسین نصیروی گولڑوی ،مولانا پیر عمران بریلوی ،محمد ظہیر عباس صدیقی نہروی اور سید غالب علی شاہ مجددی نے کہا کہ حکومت تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے مطالبات جلد از جلد تسلیم کرے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا انہوں نے تحریک لبیک کی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ حکومت نے قادیانیت نوازی کی روش نہ ترک کی تو آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کی شرعی مہم چلائی جائے گی اور قادیانیت نوازی آئندہ انتخابات میں نواز لیگ کی شکست کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

لہٰذا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور قادیانیت نوازی ترک کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ شائع اور ختم نبوت حلف حزف کرنیکے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -