ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے،عابد صدیقی

ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے ترقی و خوشحالی اور امن لانے کے لئے ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور سیاسی استحکام لانا ہو گا لیکن ایک طرف میاں نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی اور انتشار کی سیاست شروع کررکھی ہے تو دوسری طرف عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے یقینی کی صورت حال ہے اور عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف نے ملک میں خطرناک کھیل شروع کر رکھا ہے ۔


جس سے ملکی اداروں میں عدم تحفظ کی فضا پھیل رہی ہے دونوں جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور ملک و قوم کے مفادات کا خیال رکھیں اور ذاتی اَنا کو چھوڑ کر ترقی پسند رویہ اپنائیں۔