یوسی 246 میں سیوریج بند، گندا پانی گھروں میں داخل

یوسی 246 میں سیوریج بند، گندا پانی گھروں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) یونین کونسل 246 کی تمام کالونیوں میں سیوریج بند، گٹر ابل پڑے،شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ٹاؤن انم روڈ حاجی پارک کی یونین کونسل نمبر 246 کی تمام کالونیوں میں میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے سیوریج سسٹم مکمل طور پر تباہ اور بند ہو چکے ہیں۔ گٹروں کا گندا پانی بازاروں، گلیوں سمیت گھروں میں داخل ہو گیا۔ مکین گزرنے میں مشکلات کا سامنا، گھروں میں قید ہو کر رہ گئے۔ خصوصی نمازیوں اور طلبہ کو انتہائی دشواری کا سامنا۔ یونین کونسل 246 کے عوامی نمائندے بھی مقامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ مذکورہ آبادیوں کے مکین جمشید احمد خلجی سمیت دیگر سماجی رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 246 کی آبادیوں کے سیوریج سسٹم درست کئے جائیں۔

سیوریج کے ٹوٹے پھوٹے اور بوسیدہ پائپ تبدیل کر کے نئے پائپ ڈالے جائیں تاکہ شہریوں کو گٹروں کے گندے پانی سے نجات مل سکے۔