کسی کام کو کرنے کیلئے ارادہ ہی کافی ہے، اسلم صدیقی

کسی کام کو کرنے کیلئے ارادہ ہی کافی ہے، اسلم صدیقی

  

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کام کو کرنے کے لئے ارادہ ہی کافی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کوئی عمل نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اُمت مسلمہ وجود میں آئی۔ اپنے آپ کو کوئی چیز وجود میں نہیں آتی۔ ہمیں نبی پاک ﷺ کے صدقے دین ملا۔ جبکہ حضرت ابراہیم ؑ نے مسلمان کا نام تجویز کیا۔ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ اللہ ہی کے حکم سے ہوتا ہے۔ آپؐ 12سال تک مکہ معظمہ میں رہے۔ آپؐ پر تین میل تک پتھر برسائے گئے اور آپؐ نے بے شمار تکالیف برداشت کیں۔ آپؐ کے بے شمار معجزات ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ جو اہل ایمان ہجرت نہیں کرتا اس کے ایمان کا کوئی اعتبار نہیں۔ آپؐ نے سب کچھ چھوڑ کر دین کے لئے کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو ماننے کے لئے دلائل کی ضرورت ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ علم اور حکمت والا ہے، جنت حاصل کرنے کیلئے نیک اعمال کرنے ہوں گے اور شریعت کی مکمل پابندی اور پاسداری کرنا ہوگی۔ خواہشات ارادوں سے ٹکراتی ہے۔ یہ اللہ ہی کی حکمت کا تقاضا ہے کہ اس نے نبی پاکؐ کی اُمت بنائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -