فیک نیوز کیساتھ جڑے بزنس سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں : بلاول

فیک نیوز کیساتھ جڑے بزنس سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں : بلاول

  

لندن (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیک نیوز سے جڑے بزنس سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں۔ تاہم فیک نیوز پھیلانے میں سیاستدان بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی نیوز کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار ریاستوں کو نہیں ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ٹی وی کے مباحثہ میں شرکت کی جس کا موضوع تھا۔ ’’فیک نیوز دور میں حقیقت اور منانے کی تلاش‘‘ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں میڈیا کمرشلائز حیثیت اختیار کر چکا ہے اور میڈیا کے ساتھ کاروباری مفادات جڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرروایتی پلیٹ فارم خبروں کے لئے زیادہ قابل اعتبار ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز سے جڑے کاروبار سے جمہوریت کو بھی خطرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کے بڑے حصہ کو بڑے کاروباری ادارے کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا جھوٹی خبریں دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ الیکٹرانک میڈیا پر بھی جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -