عوام کی پذایرائی ہماری پالیسیوں پر اظہار اعتماد ، ملک گیر رابطہ مہم تیز کرینگے : نواز شریف

عوام کی پذایرائی ہماری پالیسیوں پر اظہار اعتماد ، ملک گیر رابطہ مہم تیز ...

  

لاہور(ا ین این آئی228آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،مارچ میں سینٹ انتخابات ،پارٹی امور اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاتی امرا رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہبازشریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات کے بارے میں غورو خو ض اور حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں اراکان اسمبلی سے رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی کامیاب عو ا می رابطہ مہم پر مبارکباد دی ۔ نواز شریف نے کہاکہ عوام کی پذیرائی مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر ر کھا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ملک کے دیگر حصوں میں بھی جلسے کئے جائیں گے آنیوالے دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔ آن لائن کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال الیکشن 2018ء پر تبادلہ خیال کیاگیا اور طے کیاگیا نواز شریف ملک کے دیگر حصوں میں بھی عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اپنے اور پارٹی موقف کو عوام تک پہنچائیں گے، اجلاس میں شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز اورنیب کی جانب سے مختلف ذیلی ریفرنسز دائر کئے جانے پر بھی مشا ورت کی گئی اور طے کیاگیا شریف فیملی نیب کیساتھ مکمل تعاون کریگی اگر نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے کسی کو بلایا تو وہ نیب کے سامنے پیش ہو نگے اور نیب کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا ۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -