بلوچستان میں ہمیشہ کرپٹ لوگوں کی حکومت رہی : عبد الغفور حیدری

بلوچستان میں ہمیشہ کرپٹ لوگوں کی حکومت رہی : عبد الغفور حیدری

  

اسلام آباد(این این آئی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایم ایم اے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کردار ادا کریگی ملک کو آزاد خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے خارجہ پالیسی کسی منجمد اصول کے گرد نہیں گھومتی بلکہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھاجاتا ہے ہم نے پندرہ سالوں میں ملک کو آزاد خارجہ پالیسی نہیں دی ،ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا بلوچستان میں ہمیشہ کرپٹ لوگوں کی حکومت رہی ہے یہی وجہ ہے کہ مسائل جوں کے توں ہے اگر جمعیت کی حکومت آئی تو تعلیم صحت اور نوجوانوں کو روزگار دینگے کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں ۔

غفور حیدری

مزید :

صفحہ اول -