ڈرون گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں مگر ردعمل بھی ذہن میں رکھنا چاہیے:حنا ربانی کھر

ڈرون گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں مگر ردعمل بھی ذہن میں رکھنا چاہیے:حنا ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے ڈرون حملے دہشت گردپیداکررہے ہیں ہمارے د ورمیں بھی ان حملو ں پراحتجاج کیاجاتاتھا،ڈرون گرانے کی بات پہلے بھی بند کمروں میں ہوچکی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اسے گراسکتے ہیں لیکن ہمیں ا س کے ری ایکشن کو بھی مد نظر رکھناچاہیے،تسلیم کرتے ہیں ہمارے دورمیں یہ حملے زیادہ ہوئے۔نجی چینل ’’دنیا نیوز‘‘کے پروگر ا م ’ ’ محاذ‘‘ میں گفتگوکرتے سابق انکا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں حالات کوبہتر طورپرسمجھتاہے امریکہ سے بہترتعلقات ہی پاکستان کے مفاد میں ہیں تاہم مفادات کوسامنے ر کھتے ہوئے ا مریکہ سے تعلقات ہونے چا ہیے۔ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے مظالم کاسلسلہ جاری ہے بھا ر تی حکومت کوکشمیرپرنتائج بھگتنا ہوں گے ،انڈیا میں جوکچھ ہورہاہے ا س کے نتائج سامنے آئیں گے۔ جب وہ وزیرخارجہ تھی اس وقت حسین حقانی سفیرنہیں تھے وہ پاکستان پر الزامات لگاتے ہیں ،انہیں افغانستان میں امریکاکی ناکامی پربھی بات کرنی چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -