گو جرانوالہ : تھانہ اروپ میں خاتون پر پولیس تشدد ، آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی

گو جرانوالہ : تھانہ اروپ میں خاتون پر پولیس تشدد ، آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی

  

لاہور(خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ میں پولیس کی جانب سے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ اور سی پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر طلب کر لی۔ تشدد ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس حراست یا دوران تفتیش تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس کوتاہی کے مرتکب اہلکار سزا کے مستحق ہیں لہذا ان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ کو ہدایت کی کہ وہ خود اس معاملے کی انکوائری کریں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

مزید :

علاقائی -