پوش علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود ون ویلنگ کا راج

پوش علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود ون ویلنگ کا راج

  

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومتکے پو ش علاقوں میں سخت پا بند ی کے باو جود مختلف مقا مات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگاتے رہے مقامی تھانوں کی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے میں ناکام رہے کسی بھی ویلر کے خلاف مقد مہ درج نہ ہو سکا ۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں میں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ء بھی ء لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کر تب دیکھتے رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے متعدد نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے خلاف ون ویلنگ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔

Bac

مزید :

علاقائی -