دہشتگردی کیخلاف جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی: امین وینس

دہشتگردی کیخلاف جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی: امین وینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے اور یہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔اللہ پاک نے ہمیں عوام کی جان و مال و عزت کے تحفظ کے لئے مامور کیاہے۔گزشتہ روز سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف گرجا گھروں،پارکوں، حساس مقامات اور اہم تنصیبات کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے۔سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر کہا کہ ہماری سب سے اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو ہر گاڑی اور موٹرسائیکل سوارکو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہنا چاہیے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص بار ے 15یا 8330پر اطلاع دیں۔شہر ی اپنے گلی محلوں میں کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

علاقائی -