بھارت : 3طلاق بل کی مخالفت میں مسلم خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

بھارت : 3طلاق بل کی مخالفت میں مسلم خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

  

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں طلاق بل کی مخالفت میں مسلم خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستبہار کے ضلع مونگیر میں 3طلاق بل کی مخالفت میں مسلم خواتین کا سیلاب مونگیر کی سڑکوں پر اتر آیا۔ خواتین پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے طلاق ثلاثہ بل کی جم کر مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگا رہی تھیں بل واپس لو، تین طلاق بل ہمیں منظور نہیں ۔ ریلی میں شریک خواتین نے مونگیر کے ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کیاجسے صدر کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

علاقائی -