ایبٹ آباد، 11 سالہ بچی کی موت کی انکوائری شروع

ایبٹ آباد، 11 سالہ بچی کی موت کی انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این ا ین آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے حکم پر ایبٹ آباد پولیس نے 11 سالہ بچی کی موت کی انکوائری شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مصباح دختر کامران اپنی بڑی بہن کے ہمراہ بطور گھریلو ملازمہ ایک گھر میں کام کرتی تھی۔ 25 جنوری 2018کوفروٹ کھانے کے بعد اس کی طبعیت اچانک خراب ہوئی اوراس کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نا ہو سکی۔ بچی کو سانس کی موروثی بیماری تھی۔ تقریباً ایک ماہ قبل اس کا چار سالہ بھائی سانس کی بیماری سے فوت ہو چکا ہے۔ بچی کا ایک بھائی اور بہن اب بھی اسی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بچی کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ پولیس کو اب تک بچی کے لواحقین کی طرف سے قانونی کارروائی کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسودنے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد کو واقعے کی شفاف انکوائری اور انصاف کے تقاضے پور ے کر نے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -