اکبریگیٹ،نولکھا: 2قمار خانوں پرچھاپے، 20جواری گرفتار

اکبریگیٹ،نولکھا: 2قمار خانوں پرچھاپے، 20جواری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) اکبری گیٹ اور نولکھا کے علاقوں میں پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر 20جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ اکبری گیِٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر12جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران جوئے کھیلتے ہوئے 12جواریوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی رقم 60230 اور10 موبائلز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء نولکھا پولیس نے برانڈتھ روڈ پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر عرفان ، عبدالرحمان ، ظفر ، عمر شریف ، آصف، شبیر ، طاہر اور شہباز کو جوئے کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے کی نقدی اور 7موبائل فون برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -