پی پی نے کبھی صحافت پر قدغن نہیں لگائی ، وزیر اطلاعات سندھ

پی پی نے کبھی صحافت پر قدغن نہیں لگائی ، وزیر اطلاعات سندھ

  

حیدرآباد (این این آئی) سندھ کے وزیر اطلاعات ، محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ اپنے اوپرہونے والی بیجا تنقید پر بھی کبھی صحافت پر قدغن نہیں لگائی نہ ہی کسی صحافی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ۔ پی پی پی حکومت پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اچھے کام بھی اجاگر کیے جانے چاہیے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے ایگزیکیوٹو کونسل کے تین روزہ اجلاس کے دوسرے روز بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرے صحافیوں کی جاب سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کے ساتھ ملکر قانونسازی بھی کی جائے۔ا سندھ میں امراض قلب اور کینسر کے علاج کے لیے جدید ترین ہسپتال قائم کیے جارہے ہیں جہاں لوگوں کو مکمل مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے صحافیوں کو بھی دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ ہیلتھ انشورنس بھی دی جائیگی پی ٹی آئی نے 2013 کے انتخابات میں کراچی میں کچھ ووٹ حاصل کیے تھے مگر اس کے بعد بلدیاتی انتخابات اور کچھ ضمنی انتخابات میں ان کا گراف کافی نیچے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی نہ صرف سندھ کے دیہی ،شہری بلکہ پورے پاکستان سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

وزیر اطلاعات سندھ

مزید :

علاقائی -