مریدکے:پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،5ملزم گرفتار

مریدکے:پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،5ملزم گرفتار

  

مریدکے (نامہ نگار) مریدکے صدر اور سٹی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ایک اشتہاری ملزم سمیت پانچ ملزم گرفتار اسلحہ منشات برآمد بائیس افراد کیخلاف کرایہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج دو سو سے زائد افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ تفصیل کے مطابق ڈی پی او سرفراز ورک کے حکم پر ڈی ایس پی مریدکے محمد نواز سیال نے ایس ایچ او تھانہ صدر سلیم اللہ خان نیازی ایس ایچ او تھانہ سٹی بشارت گجر اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آبادی شہزاد ٹاون اور قزافی پارک میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک خطرناک اشتہاری ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ کی گئی جبکہ بائیس افراد کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا

مزید :

علاقائی -