پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، ناجائز اسلحہ ، منشیات ،پتنگیں اور ہزاروں کی مسروقہ لکڑی برآمد ، 100اشتہاریوں سمیت 248ملزم گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، ناجائز اسلحہ ، منشیات ،پتنگیں اور ہزاروں کی ...

  

لاہور(خبرنگار)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ،403 بوتلیں اور 820 لیٹر شراب،8.3 کلوگرام چرس ،1.7 کلو گرام ہیروئن، چوری شدہ لکڑی برآمد مالیت مبلغ 10000 روپے، 500 پتنگیں اور 20 رول کیمیکل ڈور برآمد، 100 اشتہاریوں سمیت 248 ملزمان گرفتار اور4163مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ ساہی موڑ نے دوران ناکہ بندی ملزم محمد عرفان اور عمران کے قبضہ سے 800 کلو گرام چوری شدہ لکڑی برآمد کی جسکی مالیت دس ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑنے دوران ناکہ بندی ایک ملزم رخصار احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 500 پتنگیں اور 20 رول کیمیکل ڈور کے برآمد کیئے جبکہ پٹرولنگ پوسٹ چک 163/EB نے دو جواری ذوالفقار اور محمد اویس کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے نقدی 1350 روپے قبضہ میں لے لیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے100 اشتہاریوں اور14عدالتی مجرموں کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے77 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 820 لیٹر شراب، 403 بوتلیں شراب،8388گرام چرس اور1775گرام ہیروئن برآمدکی۔جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے 54ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے46پسٹل6گن،2 کلیشنکوف، 4 رائفل،10 میگزین،12 کارتوس، 1 کمانڈو چاقو اور317گولیاں برآمدکیں اور 4163 مسافروں کو مدد فراہم کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 5 گمشدہ بچوں محمد عثمان، ارم مسیح، اسامہ، محمد حسنین اور افضالہ کو ان کے والدین سے ملوایا۔

مزید :

علاقائی -