اتوار کی چھٹی پتنگ بازی کی نذر،شہرکی چھتوں پر دن بھر’’ بوکاٹا ‘‘کے نعرے

اتوار کی چھٹی پتنگ بازی کی نذر،شہرکی چھتوں پر دن بھر’’ بوکاٹا ‘‘کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں اتوار کی چھٹی کے روز20تھانوں کی حدود میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا اور چھتوں پر بوکاٹاکے نعرے لگتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے دن لاہور مختلف علاقوں گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ ، سبزہ زار ، کوٹ لکھپت ، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ ،اچھرہ، وحدت کالونی ، ملت پارک ، شیر اکوٹ ، سمن آباد، ساندہ ، گجر پورہ ، شالیمار ، ہربنس پورہ، باغبانپور، فیکٹری ایریا ، غازی آباد اور شمالی چھاؤنی سمیت دیگر علاقوں میں شہری دن بھر چھتوں پر چڑھ کردن بھر بوکاٹا کے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پر سب سے زیادہ ہربنس پورہ ، فیکٹری ایریا ، الطاف کالونی ، گجرپورہ اور کوٹ لکھپت کے علاقہ مین پتنگ بازی کی گئی ۔جس میں پتنگ بازوں نے باقاعدہ دھاتی ڈور کا بھی استعمال بھی کیا ۔ جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلارہا۔اور شہری گھروں میں سہمے رہے۔

مزید :

علاقائی -