موبائل فون سنتے 24سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

موبائل فون سنتے 24سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں 2 نوجوان مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی سے جا رہی تھی کہ سیون اَپ پھاٹک کے قریب نامعلوم 24 سالہ نوجوان موبائل فون سنتے ہوئے اچانک ٹرین کی زد میں آ گیا۔ جس کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرجاں بحق ہو گیا۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔اسی طرح ہنجروال کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب 22 سالہ نوجوان ماجد علی سڑک کنارے پیدل جا رہا تھا کہ تیزرفتار مسافر بس نے اسے کچل دیا۔ جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ نیاز بیگ گاؤں کا رہائشی تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -