مولانا عبد الاکبرچترالی کاچترال کی صوبائی نشست کم کرنے کو چیلنج کرنے کا اعلان

مولانا عبد الاکبرچترالی کاچترال کی صوبائی نشست کم کرنے کو چیلنج کرنے کا ...

  

پشاور (صباح نیوز) جماعت اسلامی کے رہنما ء مولانا عبد الاکبر چترالی ، ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اور امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد نے چترال کی صوبائی نشست کی کمی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیرسٹر اسد الملک اور محب اللہ تریچوی کی وساطت سے ایک کھلا خط الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا ہے ۔خط میں چترال کے محل وقوع ، رقبہ کی وسعت ، تور غر کو ایک لاکھ71 ہزار کی آبادی پر صوبائی سیٹ برقرار رکھنے ،قبائلی علاقوں کو چار لاکھ آبادی پر ایک قومی سیٹ دینے جبکہ چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم ہونے کے باوجود ایک صوبائی سیٹ سے محروم کرنے کو بنیا د بنایا گیا ہے ۔مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ اگر حقائق کو پس پشت ڈال کر چترال کی صوبائی سیٹ کم کی گئی تو ہم اس کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے ا ور اس سلسلے میں ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

چینلج اعلان

مزید :

علاقائی -