مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر ترقی ناممکن :عبدالقدوس بزنجو

مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر ترقی ناممکن :عبدالقدوس بزنجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان جانے میں خوشی محسوس کرتا ہوں، گوادر میں لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کریں گے، لوگوں کے درمیان جانا ، ان کے مسائل سننا اور انہیں حل کرنا ہی اصل حکمرانی ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس گوادر میں کھلی کچہری میں لو گو ں سے گفتگو اور موقع پر متعدد درخواستوں پر فوری طور پر عملدرآمد کے احکامات جاری ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا منشیات معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے اور اس کی روک تھام اور مکمل خاتمے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر شہر کا دورہ کیا اور لوگوں سے گھل مل گئے اور لوگوں کے مسائل معلوم کئے، اس سلسلے میں عوامی شکایات پر گوادر شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ہدایات جاری کیں اورکہا میونسپل کمیٹی گوادر کو صفائی کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہمی کی جائیں گی، اس موقع پر گوادر کے لوگوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اچانک اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور لوگوں میں خوشی کی لہر روڈ گئی ، گوادر کے عوام نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ نوجوان وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر کے مسائل کو ترجیحی بنیادو پر حل کریں گے۔

مزید :

علاقائی -