وزیراعلیٰ پنجاب کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی اور ٹی 20 فارمیٹ میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی اور ٹی 20 فارمیٹ ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دنیائے کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کردی اورقومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنا لوہا منوا یا ہے۔

مبارکباد

مزید :

علاقائی -