سوئی ٹاسک فور س کا چھاپہ،جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا،کمپنی کے ڈیفالٹر زکی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کافیصلہ

سوئی ٹاسک فور س کا چھاپہ،جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا،کمپنی کے ڈیفالٹر زکی جائیدادیں ...

  

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی ڈیفالٹرز کی فہرستیں تیار، بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے ڈیفالٹرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ ، سوئی گیس کمپنی کے ذرائع کے مطا بق ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈیفالٹرز کی تعداد بڑھ گئی ہے جس پر ایم ڈی سوئی گیس کمپنی نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور گیس کمپنی کے جی ایم بلنگ آصف قریشی کی نگرانی میں ریجنل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سوئی ٹاسک فورس ٹیم نے ایک جعلی نیٹ اور ڈائینگ فیکٹری میں لاکھوں رو پے ماہانہ چوری ہونے والی گیس پکڑ لی ہے۔ گیس کمپنی کے چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کے مطابق ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کی نگرانی میں ٹاسک فورس ٹیم نے انارکلی کے علا قہ ایک ڈائینگ فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں پر بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جا رہی تھی۔ فیکٹری مالک تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ اسی طرح کوٹ لکھپت کے علا قہ میں ایک جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں 10 گھروں کو ایک گھریلو میٹر سے گیس فراہمی کی جا رہی تھی اور گیس چور سرغنہ محمد افضل ہر گھر سے ماہانہ دو سے تین ہزار روپے بل وصول کر رہا تھا۔ جس پر سوئی گیس کی ٹیم نے میٹر اور پائپ لائن قبضہ میں لے کر گیس چور کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کروا دی ہے۔

سوئی گیس

مزید :

علاقائی -