عام انتخابات ملک لوٹنے والوں کیلئے احتساب کا دن ثابت ہونگے: سراج الحق

عام انتخابات ملک لوٹنے والوں کیلئے احتساب کا دن ثابت ہونگے: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این ا ین آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ملک لوٹنے والے چوروں کیلئے احتساب کا دن ثابت ہوگا،چور بڑاہو چھوٹا اسے اڈیالہ جیل کی ہوا کھانی پڑیگی،اب چھوٹے اور بڑے چور کا نعرہ لگاکر عوام پر چہرے بدل کر حکومت کرنے کا وقت گذر چکا ہے،عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ اصل حقائق کو جان چکے ہیں ،زینب ، عاصمہ اور اس طرح کے دیگر سینکڑوں پیش آنے والے واقعات بد اخلاق حکمرانوں کی بد اخلاقی کا تحفہ ہیں ،ان حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر مسائل سمیت بد اخلاقی کا بھی ایک بڑاتحفہ دیا ہے جسکی وجہ سے ملک و قوم کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے،ہمارے حکمران امریکی آلہ کار ہیں ان کی چاپلوسی میں ملک کی سالمیت کو بھی داؤ پر لگانے کو تیار ہیں ،جمعیت طلبہ عربیہ کے تحفظ مدارس اور سالمیت پاکستان مہم ملک اور اسلام دشمن قوتوں کیلئے پیغام ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی دھرتی پر مرمٹنے کو تیا ر ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مردان تحفظ مدارس اور سالمیت پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پچاس سے زائد عمائدین علاقہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ مولانا عبید الرحمان عباسی،صوبائی منتظم اعلیٰ مولانا شمشیر احمد،امیر جماعت اسلامی ضلع مردان مولانا عطاؤالرحمان،اور سابق ٹاؤن ناظم وامیدوار صوبائی اسمبلی بخت بلندخان نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -