گوادرانٹرنیشنل ایکسپو ملکی معیشت کی مضبوطی کا باعث بنے گی،عاطف خان

گوادرانٹرنیشنل ایکسپو ملکی معیشت کی مضبوطی کا باعث بنے گی،عاطف خان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ گوادر میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل ایکسپو ملکی معیشت کی مضبوطی کا باعث بنے گی، ملکی بین الاقوامی 250کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور تاجر برادری کے لیے بڑا سنہری موقع ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو نیو ویثرن کنسٹریکشن سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ،انوسٹمنٹ کنسلٹنٹ گوادر فیوچر عاطف خان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے بتایا کہ28سے30جنوری ہونے والی ایکسپو میں چائنہ مصنوعات کے سٹال لگیں گے اس موقع پر چائنہ کی مشہور شنگھائی آتش بازی کے علاوہ فوڈ فیسٹیول ،میوزیکل شو کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،عاطف خان نے کہا کہ پہلی ایکسپو میں شرکت کا طریقہ کار واضع کیا گیا ہے اس پر عمل کرنا چاہیے،عاطف خان نے پاکستانی تاجر برادری اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد سے درخواست کی ہے وہ اس تاریخ ایکسپو سے فائدہ اٹھائیں ،ایکسپو کے موقع پر چائنہ مصنوعات سے استفادہ کرنے اور آرڈر بک کروانے کا بہترین موقع ہے۔

عاطف خان

مزید :

صفحہ آخر -