لاہور،جناح ہسپتال کے ڈاکٹر سمیت 2افراد سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق

لاہور،جناح ہسپتال کے ڈاکٹر سمیت 2افراد سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق

  

لاہور (آن لائن)لا ہور شہر میں سوائن فلو کا خطرہ بدستور موجودہ، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر سمیت دو افراد کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصد یق ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کی علامات کے ساتھ آنیوالے9مریض داخل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹر اویس کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق پرائیویٹ لیبارٹری سے کی گئی۔ ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض بھی سوائن فلو میں مبتلا پایا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کی علامات کیساتھ 9 شہری مختلف ہسپتالوں میں داخل کر لئے گئے۔ جن میں ڈاکٹرز ہسپتال میں 6 ، میو ہسپتال ، گلاب دیوی اور مسعود ہسپتال میں ایک ایک مریض داخل کیا گیا۔

سوائن فلو

مزید :

صفحہ آخر -