پاکستان نے محفوظ ٹھکانے ہی ختم نہیں کئے، دہشتگردوں کو بھی مار بھگایا: اعزاز چودھری

پاکستان نے محفوظ ٹھکانے ہی ختم نہیں کئے، دہشتگردوں کو بھی مار بھگایا: اعزاز ...

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان غلط فہمیاں ہیں جو جلد دور ہو جائیں گی۔پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان مسئلہ کا سیاسی حل نکالا بجائے اس کے کہ اس کا فوجی حل ڈھونڈنے لگیں امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں نئی ویب سائٹ لانچ کی گئی جس میں صارفین کے لیے آسان ویزہ سہولیات رکھی گئی ہیں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی مدد سے پاک امریکہ تعلقات بارے خبریں اور اطلاعات بھی دی جائیں گی جس سے غلط فہمیاں دور ہونگی،ہم نے باقاعدہ بڑی قربانی اور محنت کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کیے ہیں میرا خیال ہے یہ غلط فہمی جلد ہی دور ہو جائے گی کیونکہ جب وہ دیکھیں گے کہ پاکستان نے نہ صرف محفوظ ٹھکانے ختم نہ صرف دہشت گردوں کو بھگایا بلکہ پاکستان نے امن عامہ کو بہتر کنے کی وجہ سے ایسے حالات کر دیئے ہیں کارپوریٹ امریکہ بھی پاکستان میں جا کر سرمایہ کاری کر رہا ہے، افغان مسئلہ کے حل کے لیے ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے کیونکہ افغانستان کی بد امنی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے پاکستان کو صرف افغانستان کے تناظر میں نہ دیکھا جائے بلکہ امریکہ پاکستان کو اور دہشت گردی کے خلاف اس کی قربانیوں کو پیش نظر رکھے۔

مزید :

صفحہ آخر -