کینیڈا کی شکایت پر جھنگ سے فحش فلمیں بنانے والا ملزم گرفتار

کینیڈا کی شکایت پر جھنگ سے فحش فلمیں بنانے والا ملزم گرفتار

  

جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم کا نام تیمور مقصود ہے، جو فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم گرفتار

مزید :

کراچی صفحہ اول -