قصور،چھ روز سے 5 سالہ بچہ لاپتہ، سراغ نہ مل سکا

قصور،چھ روز سے 5 سالہ بچہ لاپتہ، سراغ نہ مل سکا

  

قصور (این این آئی)قصور کی بستی غوث صابری کا 5 سالہ کاشف بھی 6 روز سے لاپتہ ہے ۔اہل خانہ کے مطابق مقامی پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔نرسری کلاس کا پانچ سالہ ننھا طالب علم کاشف 6 روز قبل گھر سے کھیلنے نکلا تو کس سے معلوم تھا کہ وہ غائب ہو جائیگا۔قصور میں ننھی زینب کے بعد کھڈیاں کی نواحی بستی غوث صابری کے کمسن کاشف کی گمشدگی نے اہل علاقہ کو ایک بار پھر ہلاکر رکھ دیا ٗکاشف محنت کش اویس بلوچ کا بیٹا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے کاشف کے والد کی درخواست پر کھڈیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم متاثرہ خاندان نے بتایا کہ پولیس بچے کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی۔

بچہ لا پتہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -