سوائن فلو کنٹرول نہ ہوسکا، نشتر میں ایک اور مریض جاں بحق

سوائن فلو کنٹرول نہ ہوسکا، نشتر میں ایک اور مریض جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ 35سالہ عطاء اللہ کا تعلق مظفر گڑ سے ہے۔ ہسپتال میں اس وقت 17مریض زیر علاج ہیں جس میں سے 13آئسولیشن اور 4آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں ۔آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو وارڈ میں داخل 3,3مریض کے ٹسٹ رپورٹ سوائن فلو (سیزنل انفلوئزا ایچون این ون) پازیٹو ہیں۔ سوائن فلو کے شبہ میں 3نئے مریض گزشتہ روز داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ سوائن فلو کے سبب فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39ہوگئی ہے۔ واضح رہے نشتر ہسپتال میں اب تک مجموعی طور پر 257مریض کو لایا گیا ہے۔